وزیر اعظم عمران خان کا دورہ ایران وسعودی عرب انتہائی اہمیت کا حامل ہے:جماعت اہلحدیث

وزیر اعظم عمران خان کا دورہ ایران وسعودی عرب انتہائی اہمیت کا حامل ہے:جماعت ...
وزیر اعظم عمران خان کا دورہ ایران وسعودی عرب انتہائی اہمیت کا حامل ہے:جماعت اہلحدیث

  



لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن ) پاکستان اور سعودی عرب کے تعلقات مضبوط، گہرے اور تاریخی حیثیت کے حامل ہیں۔ سعودی عرب نے ہر مشکل گھڑی میں کھڑے ہو کر پاکستان کے ساتھ برادرانہ تعلقات کو استحکام بخشا دونوں ملکوں کے عوام کے دل ایک ساتھ دھڑکتے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار حافظ عبدالغفار روپڑی نے تحفظ حرمین ویکجہتی کشمیر کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ کانفرنس سے تحریک حرمت رسول ? کے مرکزی چیئر مین مولانا امیر حمزہ،علامہ زبیر احمد ظہیر، حافظ عبدالغفارروپڑی رانا نصر اللہ خان، حافظ عبدالوحید شاہد روپڑی مولانا شکیل الرحمن ناصر ،متحدہ جمعیت اہلحدیث کے رہنما نعیم بادشاہ،تحریک مجاہدین جموں کشمیر کے عبداللہ مجاہداور شاہد جانباز سمیت دیگر نئ بھی خطاب کیا انہوں نے کہا کہ حجاز مقدس کے ساتھ محبت ہر مسلمان کے ایمان کا لازمی جزو ہے۔ سعودی عرب اور پاکستان کے مابین تعلقات محض سفارتی نہیں بلکہ نظریاتی ہیں۔ کلمہ کی بنیاد پر استوار دوستی کا یہ رشتہ انتہائی مضبوط ہے۔ انہوں نے گذشتہ دنوں سعودی عرب میں تیل تنصیبات پر حملوں کی بھی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ تحفظ حرمین شریفین کیلئے مسلمان اپنی جانوں کا نذرانہ دینے سے بھی دریغ نہیں کرینگے۔ انہوں نے کہا کہ اس سب کے پیچھے کوئی گھناو ¿نی سازی ہے جو مسلمانوں کو آپس میں دست وگریباں کرنا چاہتی ہے۔ حرمین شریفین کا تحفظ مسلمانوں کے ایمان کا حصہ ہے۔ انہوں نے کشمیر کے مظلوم عوام پر بھارتی جارحیت کی شدید الفاظ میں مذمت بھی کی۔ انہوں نے کہا کہ بھارت معصوم کشمیریوں کی جانوں سے کھیل رہا ہے۔ اور دن بدن انسانیت سوزی کے واقعات میں اضافہ ہو رہا ہے۔ انہوں نے اقوام متحدہ اور عالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ وہ کشمیر میں ہونے والے دل سوز واقعات کا سختی سے نوٹس لے اور عالمی دہشتگرد بھارت کوکشمیریوں پر مظالم سے باز رہنے کیلئے دباو ڈالے۔ مقبوضہ کشمیر میں ظالم انڈین فوج نے ستر دن سے کرفیو لگا رکھا ہے لوگ گھروں میں موت وحیات کی زندگی گزار رہے ہیں ایسے وقت میں عالمی اداروں کی خاموشی اسلام دشمنی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔

مزید : قومی