”جب میرا اوور ختم ہوتا ہے تو فیلڈنگ کرتے ہوئے بلے باز کو دیکھتا ہوں کہ وہ۔۔۔“ محمد عامر نے پہلی مرتبہ اپنی کامیابی کا راز بتا دیا
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان کے مایہ ناز فاسٹ باﺅلر محمد عامر نے پہلی مرتبہ راز سے پردہ اٹھا دیا ہے کہ وہ کس طرح مخالف ٹیم کے بلے بازوں کو ٹارگٹ کرتے ہیں اور ان کی وکٹیں اڑاتے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق محمد عامر کا کہنا ہے کہ ”میری ہمیشہ سے یہ عادت رہی ہے کہ اوور ختم ہونے کے بعد میں فیلڈنگ پوزیشن سے بلے باز کا فٹ ورک دیکھتا ہوں کہ وہ کیا کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔ ان دنوں اگر گیند سوئنگ نہ ہو رہی ہو تو آپ کو بہت تیزی سے اپنے پلان میں تبدیلی لانا پڑتی ہے اور ویسے بھی سوئنگ اب بہت نایاب ہوتی جا رہی ہے تو آپ کو بلے باز کے فٹ ورک کے حساب سے گیند کروانا پڑتی ہے۔“
محمد عامر وطن عزیز میں اپنے کیرئیر کا پہلا ون ڈے انٹرنیشنل میچ کھیلنے پر بھی بہت خوش ہیں جن کا کہنا ہے کہ ”ہوم کراﺅڈ کے سامنے کھیلنا ہمارے لئے بہت اعزاز کی بات ہے۔ ہم اس چیز کی بہت کمی محسوس کر رہے تھے کیونکہ آپ کی شہرت میں اضافہ اس وقت ہی ہوتا ہے جب آپ اپنی عوام کے سامنے کھیلیں کیونکہ ان کی حمایت ہمارے حوصلے بلند کر دیتی ہے۔“