”جب مجھے غصہ آتا تھا تو سلپ میں کھڑا بابر مجھے تسلی دیتا تھا لیکن نائب کپتان بننے کے بعد وہ۔۔۔“ سرفراز احمد نے حیران کن انکشاف کر دیا

”جب مجھے غصہ آتا تھا تو سلپ میں کھڑا بابر مجھے تسلی دیتا تھا لیکن نائب کپتان ...
”جب مجھے غصہ آتا تھا تو سلپ میں کھڑا بابر مجھے تسلی دیتا تھا لیکن نائب کپتان بننے کے بعد وہ۔۔۔“ سرفراز احمد نے حیران کن انکشاف کر دیا

  



لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد باﺅلرز یا فیلڈرز کی جانب سے غلطی کئے جانے پر خاصے غصے میں آ جاتے ہیں اور ان کا موقف ہے کہ ایسا کپتانی کے دباﺅ کے باعث ہوتا ہے لیکن اب انہوں نے بابراعظم کے بارے میں بھی ایسا انکشاف کر دیا ہے کہ آپ بھی حیران رہ جائیں گے۔

سرفراز احمد کا کہنا ہے کہ ”بابراعظم کو حال ہی میں ٹیم کا نائب کپتان بنایا گیا ہے ، تو پہلے ایسا ہوتا تھا کہ جب مجھے کسی بات پر غصہ آتا تھا وہ ساتھ ہی سلپ میں کھڑے ہوتے تھے اور مجھے تسلی دے کر میرا غصہ ٹھنڈا کرنے کی کوشش کرتے تھے لیکن جب سے وہ نائب کپتان بنے ہیں، وہ مجھ سے بھی زیادہ غصے میں آ جاتے ہیں۔“

انہوں نے مزید کہا کہ ”جب ٹیم اچھی کارکردگی نہ دکھائے تو ساری ذمہ داری کپتان پر ڈال دی جاتی ہے حالانکہ ہمیں تمام شعبوں میں بہتری لانے کی ضرورت ہے۔ اگر ہم مڈل اوورز میں کیچ ڈراپ کرتے رہیں گے تو پھر ہم کسی بھی ٹیم کو ہرانے کے قابل نہیں ہو سکیں گے۔“

مزید : کھیل