خاتون کے ہاں بیک وقت 4بچوں کی پیدائش
ساہیوال(ڈیلی پاکستان آن لائن)ساہیوال کے نواحی علاقے میں ایک خاتون کے ہاں بیک وقت چار بچوں کی پیدائش ہوئی ہے۔نجی نیوز چینل جیو نیوز کے مطابق اہلخانہ کا کہنا ہے کہ 4 بچوں میں 3 بیٹے اور ایک بیٹی شامل ہیں جبکہ بچوں کا والد محنت کش ہے۔بچوں کے والد محمد جاوید نے بچوں کی پرورش کیلئے حکومت سے مدد مانگ لی ہے۔ان کا کہنا ہے کہ میں غریب ہوں اور میرے لیے 4 بچوں کی پرورش مشکل ہے۔