”شاہ محمود قریشی اور جہانگیرترین کی صلح عمران خان کیلئے خطرے کی گھنٹی ہے“،سلیم صافی نے وزیر اعظم کوخبر دار کردیا

”شاہ محمود قریشی اور جہانگیرترین کی صلح عمران خان کیلئے خطرے کی گھنٹی ...
”شاہ محمود قریشی اور جہانگیرترین کی صلح عمران خان کیلئے خطرے کی گھنٹی ہے“،سلیم صافی نے وزیر اعظم کوخبر دار کردیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)سینئر تجزیہ کار سلیم صافی نے کہاہے کہ جہانگیرترین اور شاہ محمود قریشی میں چھ سال سے صلح نہیں ہوسکی جس سے عمران خان بھی بڑے پریشان تھے اور اب صلح ہوگی ہے، کیا یہ صلح عمران خان کے لئے خطرے کی گھنٹی نہیں ہے؟
جیونیوز کے پروگرام ”نیا پاکستان“میں گفتگو کرتے ہوئے سلیم صافی نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان اگر آناچاہتے ہیں توان کے لئے بہتر ہوگا کہ وہ ڈی چوک کی بجائے فیصل مسجد جاکر بیٹھ جائیں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت پہلے سے ہی بوکھلا گئی ہے۔
سلیم صافی کا کہنا تھا کہ جہانگیرترین اور شاہ محمود قریشی میں صلح چھ سال سے نہیں ہوسکی تھی جس سے عمران خان بھی بڑے پریشان تھے ۔ اب دونوں رہنماﺅں میں صلح ہوگئی ہے ۔ کیا یہ صلح عمران خان کے لئے خطرے کی گھنٹی نہیں ہے؟ انہوں نے کہا کہ مجھے تو لگتاہے کہ مولانا فضل الرحمان کے دھرنے کے نتائج پہلے ہی سے آنا شروع ہوگئے ہیں۔