تجزیہ کارارشادبھٹی نے شہباز شریف پر ن لیگ کی مخبری کرنے کا الزام لگادیا
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) تجزیہ کار ارشاد بھٹی نے کہا ہے کہ ن لیگ میں شہباز شریف اور مریم نواز سے بڑھ کر کون مخبر ہوسکتا ہے؟ مریم نوا ز پہلے بھی ملاقاتیں کرتی رہی ہیں۔
جیونیوز کے پروگرام ”نیا پاکستان “میں گفتگو کرتے ہوئے ارشاد بھٹی نے کہا کہ ن لیگ میں شہباز شریف اور مریم نواز سے بڑھ کر کون مخبر ہوسکتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ مریم نوا ز پہلے بھی ملاقاتیں کرتی رہی ہیں کیا کسی سے پوچھا تھا ؟، ن لیگ میں شہباز شریف سے بڑھ کرمخبر کوئی نہیں ہے ۔
ارشاد بھٹی کا کہنا تھا کہ مولانا فضل الرحمان کودیکھ لیں کہتے ہیں کہ ساراکچھ جعلی ہے لیکن حالت ہے کہ بیٹے سمیت سب قومی اور صوبائی اسمبلیوں میں بیٹھے ہوئے ہیں۔