حکومتی محاذ پر سرگرم وزراءکا تحریک انصاف سے دور دور تک کوئی تعلق نہیں ہے ، سینئر صحافی سلمان غنی کا حیران کن تجزیہ

حکومتی محاذ پر سرگرم وزراءکا تحریک انصاف سے دور دور تک کوئی تعلق نہیں ہے ، ...
حکومتی محاذ پر سرگرم وزراءکا تحریک انصاف سے دور دور تک کوئی تعلق نہیں ہے ، سینئر صحافی سلمان غنی کا حیران کن تجزیہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) تجزیہ کار سلمان غنی نے کہا ہے کہ مولانا فضل الرحمان جھٹکا لگانے میں کامیاب ہوچکے ہیں ، اب جو وزیر حکومتی محاذ پر سرگرم ہیں ، ان کا تحریک انصاف سے دور دور تک بھی کوئی نظریاتی تعلق نہیں ہے ۔
دنیا نیوز کے پروگرام ”تھنک ٹینک“میں گفتگو کرتے ہوئے سلمان غنی نے کہاکہ حکومتوں کی پذیرائی تب ہوتی ہے جب حکومتیں ڈلیور کررہی ہوتی ہیں،مولانا فضل الرحمان کادھرنا سیاست پر غالب ہوگیاہے ۔عثمان بزدار کو ہر روز ایک نیا ٹاسک ملتاہے ، یہ عثمان بزدار کے بس کی بات نہیں ہے ، جوبھی ہوناہے وہ وفاقی سطح پر ہوناہے ۔
سلمان غنی کا کہنا تھا کہ نواز شریف نے جوخط مولانا فضل الرحمان کو لکھاہے ، اس میں وہ ایک وسیع تر احتجا ج کا پروگرام دے رہے ہیں۔انہوں نے کہاہے کہ مولانا فضل الرحمان جھٹکا لگانے میں کامیاب ہوچکے ہیں اور اب دیکھناہے کہ حکومت پا س کیا ہے ، کیا حکومت نے گورننس کے خواب کوحقیقت کا رنگ دیا ہے ؟ اب وہ وزیر نظر نہیں آرہے جوکہہ رہے تھے کہ نوکریوں کا سیلاب آرہاہے ۔ انہوں نے کہا کہ اب جو وزیر حکومتی محاذ پر سرگرم ہیں ، ان کا تحریک انصاف سے دور دور تک بھی کوئی نظریاتی تعلق نہیں ہے ۔