’ یہ سب رہبر جنہیں ایک دوسرے پر اعتبار نہیں یہ قوم سے اپیلیں فرما رہے ہیں کہ۔۔۔‘ ن لیگ اور اے پی سی میں موبائل باہر رکھوانے کے معاملے پر ارشاد بھٹی بھی میدان میں آگئے

’ یہ سب رہبر جنہیں ایک دوسرے پر اعتبار نہیں یہ قوم سے اپیلیں فرما رہے ہیں ...
’ یہ سب رہبر جنہیں ایک دوسرے پر اعتبار نہیں یہ قوم سے اپیلیں فرما رہے ہیں کہ۔۔۔‘ ن لیگ اور اے پی سی میں موبائل باہر رکھوانے کے معاملے پر ارشاد بھٹی بھی میدان میں آگئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) تجزیہ کار و کالم نویس ارشاد بھٹی نے کہا ہے کہ ن لیگ اور اے پی سی کے اجلاسوں میں سب رہبروں کے موبائل فون باہر رکھوادیے گئے ، جو رہبر ایک دوسرے پر اعتماد کرنے کو تیار نہیں ہیں وہ قوم سے اپیل کر رہے ہیں کہ ان پر اعتبار کیا جائے۔
اپنے ایک ٹویٹ میں کالم نویس ارشاد بھٹی نے لکھا ’مولاناصاحب کی زیرِ صدارت اے پی سی رہبر کمیٹی کا اجلاس ہوا، سب رہبروں سے موبائل باہر لے لیے گئے، شہباز شریف کی زیر ِ صدارت لیگی رہبروں کا اجلاس، سب رہبر موبائل باہر رکھ کر آئے۔۔کہنا یہ تھا کہ یہ سب رہبر جنہیں ایک دوسرے پر اعتبارنہیں یہ سب رہبر قوم سے اپیلیں فرما رہے کہ ہم پر اعتبارکرو۔۔‘
خیال رہے کہ اس سے قبل یہ خبریں سامنے آئی تھیں کہ مسلم لیگ ن کے اندر ایک رہنما مقتدر حلقوں کیلئے جاسوسی کر رہا ہے اور بند کمروں میں ہونے والی باتیں لیک کرتا ہے۔ اس رہنما کے بارے میں کہا گیا تھا کہ وہ جاسوسی کیلئے ایپل کے ایئر پوڈز استعمال کرتا ہے اور ہر وقت انہیں یا تو اپنے کانوں میں لگائے رکھتا ہے یا پھر اہم اجلاسوں میں اپنے ایئر پوڈز بھول کر چلا جاتا ہے۔

ٹوئٹر@IrshadBhatti336