مولانا فضل الرحمن کی سیاست کاحاصل وصول کیاہے ؟ صحافی خاور گھمن نے بتادیا

مولانا فضل الرحمن کی سیاست کاحاصل وصول کیاہے ؟ صحافی خاور گھمن نے بتادیا
مولانا فضل الرحمن کی سیاست کاحاصل وصول کیاہے ؟ صحافی خاور گھمن نے بتادیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) تجزیہ کار خاور گھمن نے کہاہے کہ مولانا فضل الرحمان کی سیاست کاحاصل وصول یہ ہے کہ ہم اسلام آباد کی طرف مارچ کریں گے ، مولانا فضل الرحمان نے جو کامیابی حاصل کرنی تھی ، وہ کرلی ہے ۔
دنیا نیوز کے پروگرام ”تھنک ٹینک“میں گفتگو کرتے ہوئے خاور گھمن نے کہا کہ مجھے اسلام آباد میں ن لیگ اور پیپلز پارٹی کی پالیسی کے اندر کوئی ابہام نظر نہیں آرہا ، ایک سادہ سی پالیسی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان کی سیاست کاحاصل وصول یہ ہے کہ ہم اسلام آباد کی طرف مارچ کریں گے ، مولانا فضل الرحمان نے جو کامیابی حاصل کرنی تھی ، وہ کرلی ہے ۔
خاور گھمن کا کہنا تھا کہ کیا نواز شریف کے پاس اس سے بڑھ کر احتجاج کے مواقع نہیں آئے جو اب مسلم لیگ ن مولانا فضل الرحمان کے پیچھے نکلے گی ؟ حکومت کو آئے ابھی 13ماہ ہوئے ہیں ، اب اس حکومت کی کارکردگی کا خود لوگ شہباز شریف کی کارکردگی سے موازنہ کررہے ہیں کہ شہبازشریف نے ڈینگی کوکنٹرول کرلیا تھا ۔