نواز شریف کے خط سے متعلق ن لیگ کے اندر بھی اختلافات ہیں،سابق نگران وزیر اعلیٰ کا دعویٰ

نواز شریف کے خط سے متعلق ن لیگ کے اندر بھی اختلافات ہیں،سابق نگران وزیر اعلیٰ ...
نواز شریف کے خط سے متعلق ن لیگ کے اندر بھی اختلافات ہیں،سابق نگران وزیر اعلیٰ کا دعویٰ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن)سابق نگران وزیر اعلیٰ حسن عسکری نے کہاہے کہ بنیادی بات یہ ہے کہ مولانا فضل الرحمان جب اسلام آباد جائیں گے تو اس کا کیا نتیجہ نکلے گا؟ دوسری بات یہ ہے کہ نواز شریف کے خط کے حوالے سے ن لیگ کے اندر بھی اختلافات ہیں۔
دنیا نیوز کے پروگرام ”تھنک ٹینک“ میں گفتگو کرتے ہوئے حسن عسکری نے کہاکہ نواز شریف اور مولانافضل الرحمان کی خواہش ہے کہ حکومت جائے لیکن بنیادی بات یہ ہے کہ مولانا فضل الرحمان جب اسلام آباد جائیں گے تو اس کا کیا نتیجہ نکلے گا؟ دوسری بات یہ ہے کہ نواز شریف کے خط کے حوالے سے ن لیگ کے اندر بھی اختلافات ہیں۔
حسن عسکری کاکہنا تھا کہ ہماری سیاسی پارٹیوں میں جمہوریت نہیں ہے ، یہ سیاسی جماعتیں بڑے لیڈروں کی جائیداد ہیں ،جیسے چاہیں کریں۔ انہوں نے کہا کہ اگر ہمارے ہاں جمہوریت ہے تو پھر ہم ٹکٹ کیلئے ٹاپ کی لیڈر شپ کومکھن نہیں لگائیں گے بلکہ محلے میں جا کر اپنا ووٹ بینک مضبوط کریں گے ۔ انہوں نے کہا کہ اگر مولانا فضل الرحمان اکیلئے ہوتے تو صرف درد سر ہی پیدا کرسکتے ہیں اور کردیا ہے ۔