میلہ دیکھ کر آنے والی 2نابالغ لڑکیوں کو 4 نوجوانوں نے اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا
پٹنہ (ڈیلی پاکستان آن لائن) بھارتی ریاست بہار میں میلے سے واپس آنے والی 2 نا بالغ لڑکیوں کو 4 افراد نے اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق بہار کے نرملی شہر میں دسہرہ کا میلہ لگا ہوا تھا جہاں سے واپسی پر نابالغ لڑکیوں کو زیادتی کا نشانہ بنایا گیا ۔ دونوں لڑکیاں تھانہ لوکہی کے علاقے میں واپس آرہی تھیں جب انہیں نوجوانوں نے اغوا کے بعد زیادتی کا نشانہ بنایا۔ افسوسناک واقعے کے بعد سے دونوں متاثرہ لڑکیوں کی حالت انتہائی تشویشناک ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ مدھو بنی ضلع کے چھجنوا گاﺅں سے دونوں نا بالغ لڑکیاں خواتین کے گروپ کے ساتھ نرملی میں میلہ دیکھنے اور پوجا کرنے گئی تھیں، رات کو 9 بجے واپسی کے وقت 2 موٹر سائیکلوں پر سوار 4 ملزمان نے انہیں اغوا کیا اور جرولی گاﺅں کے قریب جھاڑیوں میں ان کی باری باری عصمت دری کی۔
پولیس نے واقعے کی اطلاع پر فوری کارروائی کرتے ہوئے ایک ملزم 25 سالہ روہت کمار کو گرفتار کرلیا ہے جبکہ باقی تین ملزمان کی تلاش جاری ہے۔