آزاد کشمیر اور پنجاب کے مختلف شہروں میں زلز لہ ، شہریوں میں خوف وہراس
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) آزاد کشمیر اور پنجاب کے مختلف شہروں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے ، لوگوں میں خوف وہراس پھیل گیا ، کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے نکل آئے ۔
نجی نیوز چینل کے مطابق آزاد کشمیر میں میر پور اور گر دونواح ، پنجاب میں جہلم اور حافظ آباد میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے ۔ زلزلے سے شہریوں میں خوف وہراس پھیل گیا اور وہ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے نکل آئے ۔ ریکٹر سکیل پر زلزلے کی شدت 3.8ریکارڈ کی گئی جبکہ زلزلے کا مرکز جہلم سے 10کلو میٹر دور شمال مشرق میں تھا ۔
واضح رہے کہ آزاد کشمیرمیں 24ستمبر کو آنیوالے زلزلے کے بعد آزاد کشمیر اور پنجاب میں آفٹر شاکس کا سلسلہ جاری ہے ۔