عالمی اداروں کے دورے طے شدہ معمول کے مطابق ہونگے،وزات خزانہ

  عالمی اداروں کے دورے طے شدہ معمول کے مطابق ہونگے،وزات خزانہ

  

اسلام آباد (این این آئی)آئی ایم ایف،عالمی بنک، ایشیائی ترقیاتی بنک اور دیگر بین الاقوامی اداروں کے اکتوبر اور نومبر میں پاکستان کے طے شدہ دورے معمول کے مطابق ہوں گے۔ترجمان وزارت خزانہ کے مطابق عالمی مالیاتی اداروں کے وفود حکومت کے معاشی اصلاحات کے پر عزم ایجنڈا پر گفتگو اور اسے آگے بڑھانے میں مدد فراہم کرنے کے لیے طے شدہ شیڈول کے مطابق پاکستان کا دورہ کریں گے۔ ترجمان کے مطابق وزارت خزانہ کے مالیاتی اداروں کے وفود کے پاکستان کے طے شدہ دوروں میں کسی سیاسی مارچ یا سرگرمی کے مزاحم ہونے کے خبروں کو مکمل طور رد کرتی ہے۔

وزارت خزانہ

مزید :

صفحہ آخر -