مقبوضہ کشمیر میں کرفیو کشمیریوں کی نسل کشی کے مترادف،علی امین گنڈا پور

مقبوضہ کشمیر میں کرفیو کشمیریوں کی نسل کشی کے مترادف،علی امین گنڈا پور

  

 اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر امور کشمیر و گلگت بلتستان علی امین خان گنڈا پور نے کہاہے کہ مقبوضہ کشمیر میں دو ماہ سے جاری کرفیو کشمیریوں کی اجتماعی نسل کشی کے مترادف ہے،مسئلہ کشمیر سے متعلق عالمی حمایت میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے، عالمی میڈیا اس مسئلے کی حساسیت کو سمجھتے ہوئے زیادہ رپورٹنگ کرے۔ ہفتہ کو وفاقی وزیر امور کشمیر سے آل پارٹیز حریت کانفرنس کے کنوینر فیض نقشبندی نے ملاقات کی جس میں مقبوضہ کشمیر میں جاری کرفیو اور بھارتی ریاستی دہشت گردی کے حوالے سے تفصیلاً بات چیت کی گئی۔ وفاقی وزیر نے کہاکہ بھارت نے مقبوضہ کشمیر کو دنیا کی سب سے بڑی جیل بنا رکھا ہے۔ علی امین گنڈاپور نے کہاکہ دو ماہ سے جاری کرفیو کشمیریوں کی اجتماعی نسل کشی کے مترادف ہے۔انہوں نے کہاکہ متحرک سفارتکاری کے ذریعے مسئلہ کشمیرکو عالمی سطح پر بھر پور انداز سے اجاگر کیا ہے۔انہوں نے کہاکہ وزیر اعظم کا جنرل اسمبلی میں خطاب ایک اہم سنگ میل ثابت ہواہے۔ فیض نقشبندی نے کہاکہ وزیر اعظم کے جنرل اسمبلی کے خطاب پر کشمیری انہیں خراج تحسین پیش کرتے ہیں، وزیر اعظم کے خطاب کو مقبوضہ کشمیر میں بھر پور پذیرائی حاصل ہوئی ہے۔ 

علی امین 

مزید :

صفحہ آخر -