ویڈیو سکینڈل،ایف آئی اے کا ناصر بٹ گھر پر چھاپہ،اسلحہ،ڈی ویز اور دستاویزات برآمد  

ویڈیو سکینڈل،ایف آئی اے کا ناصر بٹ گھر پر چھاپہ،اسلحہ،ڈی ویز اور دستاویزات ...

  

اسلام آباد(آن لائن)جج ارشد ملک ویڈیو   سکینڈل کے مرکزی کردار ناصر بٹ کے گھر  پر ایف آئی اے انسداد دہشتگردی ونگ کا چھاپہ،غیر قانونی اسلحہ،ڈی ویز اور دستاویزات برآمد،ناصر بٹ نے سیکٹر جی13 میں مکان کرائے پر لے رکھا ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق گزشتہ روز ایف آئی اے انسداد دہشتگردی ونگ نے اسلام آباد کے سیکٹر جی13 میں واقع ایک گھر پر چھاپہ مارا ہے،مذکورہ مکان احتساب عدالت کے سابق جج ارشد ملک ویڈیو بلیک میلنگ سکینڈل کے مرکزی کردار ناصر بٹ نے کرائے پر حاصل کر رکھا ہے۔ایف آئی اے انسداد دہشتگردی ونگ نے کارروائی کرتے ہوئے غیر قانونی اسلحہ،ڈی ویز اور متعدد دستاویزات برآمد کرلی ہیں۔ناصر بٹ کے مکان پر چھاپہ جج ویڈیو سکینڈل میں تحقیقات کو آگے بڑھانے کیلئے مارا گیا ہے۔ناصر بٹ  برطانیہ میں مقیم ہیں جبکہ ایف آئی اے کے چھاپے کے دوران کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی ہے۔

ایف آئی اے چھاپہ

مزید :

صفحہ آخر -