ٹک ٹاک پر پابندی ختم کرنے کے لیے پہلا قدم اٹھا لیا گیا

ٹک ٹاک پر پابندی ختم کرنے کے لیے پہلا قدم اٹھا لیا گیا
ٹک ٹاک پر پابندی ختم کرنے کے لیے پہلا قدم اٹھا لیا گیا

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی  اور موبائل ایپ ٹک ٹاک میں غیر اخلاقی مواد ہٹانےکے حوالے سے مذاکرات ہوئے ہیں۔پی ٹی اے کی جانب سے جاری بیان کے مطابق ٹک ٹاک کے اعلیٰ ذمہ داران اور چیئرمین پی ٹی اے کے درمیان آج ورچوئل میٹنگ ہوئی ہے۔پی ٹی اے کے مطابق میٹنگ میں پاکستانی قوانین کے مطابق غیر اخلاقی مواد کو روکنے سے متعلق معاملات پر تبادلہ خیال کیاگیا اور ٹک ٹاک انتظامیہ کی جانب سے مقامی قوانین کے مطابق ممنوعہ مواد روکنے کے لیے کی جانے والی کوششوں اور اقدامات سے آگاہ کیا گیا۔اس موقع پر دونوں جانب سے قابل اعتراض مواد کو روکنے اور پاکستانی صارفین کو محفوظ مواد فراہم کرنے سے متعلق لائحہ عمل بنانے اور  آئندہ رابطہ رکھنے پر اتفاق کیا گیا۔

مزید :

قومی -