’وزیر اعظم کو گوادر جانا چاہیے‘ ڈاکٹر شاہد مسعود نے مشورہ دے دیا

’وزیر اعظم کو گوادر جانا چاہیے‘ ڈاکٹر شاہد مسعود نے مشورہ دے دیا
’وزیر اعظم کو گوادر جانا چاہیے‘ ڈاکٹر شاہد مسعود نے مشورہ دے دیا

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) تجزیہ کار ڈاکٹر شاہد مسعود نے کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان کو گوادر کا دورہ کرنا چاہیے تاکہ افواہوں کو ختم کیا جاسکے۔

نجی ٹی وی جی این این کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر شاہد مسعود نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کو گوادر اور سی پیک کے منصوبوں کا دورہ ضرور کرنا چاہیے۔ ان کے اس دورے سے ہر طرح کے غلط تاثر ختم ہوں گے۔

انہوں نے کہا کہ شہباز شریف بیمار ہوں تو چین کی جانب سے ان کی خیریت دریافت کی جاتی ہے جبکہ نواز شریف باہر جاتے ہیں تو انہیں چین کی جانب سے مبارک باد دی جاتی ہے۔

مزید :

علاقائی -اسلام آباد -