زلفی بخاری کی پاکستان واپسی کے حوالے سے اہم خبر سامنے آگئی

زلفی بخاری کی پاکستان واپسی کے حوالے سے اہم خبر سامنے آگئی
زلفی بخاری کی پاکستان واپسی کے حوالے سے اہم خبر سامنے آگئی
کیپشن:    سورس:   File

  

لندن (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیر اعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے اوور سیز پاکستانیز زلفی بخاری منگل کی صبح پاکستان واپس پہنچ جائیں گے۔

لندن میں مقیم پاکستانی صحافی فرید قریشی کے مطابق ’ زلفی بخاری کی واپسی کے حوالے سے پروپیگنڈہ اور افواہیں دم توڑ گئیں، زلفی بخاری ساڑھے نو بجے ہیتھرو ائرپورٹ سے پاکستان روانہ ہو رہے ہیں، صبح 9:20 بجے اسلام آباد پہنچیں گے۔‘

خیال رہے کہ کچھ روز پہلے زلفی بخاری برطانیہ گئے تھے جس کے بعد سوشل میڈیا پر یہ دعویٰ کیا جارہا تھا کہ وہ پاکستان سے فرار ہوگئے ہیں تاہم بعد یہ حقیقت واضح ہوگئی تھی کہ وہ بیٹے کی پیدائش کی وجہ سے لندن گئے تھے۔

مزید :

قومی -برطانیہ -