حکومت، اپوزیشن میں رابطوں کا فقدان، نواز شریف نے اداروں پر حملہ کیا: عارف علوی 

حکومت، اپوزیشن میں رابطوں کا فقدان، نواز شریف نے اداروں پر حملہ کیا: عارف ...

  

اسلام آباد (آئی این پی)صدر مملکت عارف علوی نے کہا ہے کہ کورونا وباء پر مکمل قابو پانے تک ہمیں احتیاط کرنی چاہیے کبھی کبھی بد احتیاطی سے انسان جیتی ہوئی جنگ بھی ہار جاتا ہے،بھارت پاکستان کو توڑنے کی سازش میں ملوث تھا، مودی نے بھی مشرقی پاکستان میں بھارت کے کردار کا اعتراف کیا، بھارت کی پاکستان مخالف سازشیں آج بھی چل رہی ہیں، وہ مختلف طریقوں سے پاکستان میں دہشتگردی کرا رہا ہے،کراچی کے حالات خراب کرنے میں بھی بھارت ملوث ہے، پاکستان کی سیاسی جماعتوں کو سمجھنا ہوگا کہ مولانا عادل پرحملہ باہر سے ہوا ہے، حکومت اور اپوزیشن کے درمیان رابطے کا فقدان ہے۔ نجی ٹی وی کو انٹرویومیں صدر مملکت عارف علوی نے کہا کہ پاکستان کی سیاسی جماعتیں بھارت کا آلہ کار نہ بنیں،کسی کو غدار نہیں کہتا لیکن بھارتی بیانیے کا حصہ نہ بنیں ہم سب کو متحد ہونا پڑے گا۔ پاکستان جیو اکنامک حب بننے جا رہا ہے۔ بھارت پاکستان کو کامیاب ہوتا نہیں دیکھ سکتا۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے علماء کو بہت سی چیزوں میں متحد کیا۔ بہت سے مسائل علماء سے اتفاق کے ذریعے آگے بڑھ رہے ہیں۔ قومی سطح پر علماء کے ساتھ اچھے روابط ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت اور اپوزیشن کے درمیان رابطے کا فقدان ہے۔ حکومت کہتی ہے کہ اپوزیشن ہر ملاقات میں این آر او مانگتی ہے اور اپوزیشن کہتی ہے کہ ہم این آر او کی بات نہیں کرتے۔ پانامہ لیکس کے بعد پہلا حملہ عدلیہ پر ہوا۔ نیب پر حملے آج بھی ہو رہے ہیں۔ اسٹیبلشمنٹ پر حملہ بہت افسوس ناک ہے۔ اپنے آپ کو بچانے کے لئے قومی اداروں پر حملے سے پاکستان کا ہی نقصان ہے۔ انہوں نے نواز شریف کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ جب کہنے کو کچھ نہیں رہا تو لندن سے ہونے والی تقریر میں اداروں پر حملہ کیا۔

عاری علوی 

مزید :

علاقائی -