احساس انڈرگریجویٹ اسکالرشپ پورٹل30 اکتوبر تک کھلا ہے‘ ثانیہ نشتر
لاہور(این این آئی)وزیر اعظم کی معاون خصوصی ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے کہا ہے کہ احساس انڈرگریجویٹ اسکالرشپ پورٹل 30 اکتوبر تک کھلا ہے، زیر تعلیم طلباء جن کی فیملی کی ماہانہ فیملی انکم 45 ہزار روپے سے کم وہ اس میں درخواست دے سکتے ہیں سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ احساس انڈرگریجویٹ اسکالرشپ پورٹل 30 اکتوبر تک کھلا ہے سال 21-2020 کے اسکالر شپ کی درخواستیں دی جاسکتی ہیں یہ سہولت 125یونیورسٹیزکے 4 یا 5 سالہ انڈر گریجویٹ پروگراموں کیلئے ہے زیر تعلیم طلباء کی ماہانہ فیملی انکم 45 ہزار روپے سے کم ہے تو درخواست دے سکتے ہیں۔
ثانیہ نشتر