کراچی میں ٹی ٹی پی کا دہشتگرد، ایم کیو ایم لندن کا ٹارگٹ کلر گرفتار 

  کراچی میں ٹی ٹی پی کا دہشتگرد، ایم کیو ایم لندن کا ٹارگٹ کلر گرفتار 

  

کراچی(آئی این پی) انسداد دہشت گردی فورس(سی ٹی ڈی)کی شہرقائد میں دو بڑی کارروائیوں کے نتیجے میں کالعدم ٹی ٹی پی کادہشت گرد اور ایم کیو ایم لندن کا ٹارگٹ کلر گرفتار ہوگیا۔ پیر کوسی ٹی ڈی انویسٹی گیشن گارڈن نے دو بڑی کارروائیاں کیں۔ انچارج سی ٹی ڈی چوہدری صفدر نے بتایا دہشت گرد منہاج الدین عرف منہاجہ کو کراچی کے علاقے کورنگی سے گرفتار کیا، ملزم کا تعلق کالعدم ٹی ٹی پی اختر محمد گروپ سے ہے، ملزم بم بنانے اور پلانٹ کرنے کا ماہر سمجھا جاتا ہے۔ دہشت گرد بیرون ملک فرار ہونے کیلئے کراچی پہنچا تھا، ملزم نے مئی 2020رمضان میں امن جرگے کے رکن کو ریمورٹ کنٹرول بم کے ذریعے جانی خیل میں قتل کیا تھا، دہشتگرد کو کے پی کے پولیس کے حوا لے کیا جارہا ہے جہاں دیگر قانونی کارروائیاں کی جائیں گی۔چوہدری صفدر کا کہنا تھا کہ دوسری کارروائی میں کورنگی سے ہی ایم کیوایم لندن کا ٹارگٹ کلر لال بادشاہ گرفتار ہوا،جو رئیس ماما کا قریبی ساتھی ہے، ملزم نے جنوری2010ء میں مہران ٹاؤن میں سیاسی کارکنوں پرفائر نگ کی تھی جس سے ایک کارکن جاں بحق اور 2زخمی ہوئے تھے، ملزم رئیس مامااور دیگر کیساتھ مل کر ایک اور کارکن کوقتل کرنے میں بھی ملوث ہے،اس کیخلاف سی ٹی ڈی میں مقدمات درج ہیں، مزید انکشافات متوقع ہیں۔

دہشتگرد،ٹارگٹ کلر

مزید :

علاقائی -