شراب لائسنس‘سابق ڈی جی ایکسائز اکرم اشرف کے جوڈیشل ریمانڈ میں توسیع

  شراب لائسنس‘سابق ڈی جی ایکسائز اکرم اشرف کے جوڈیشل ریمانڈ میں توسیع

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
لاہور(نامہ نگار)احتساب عدالت کے جج امجد نذیر چودھری نے نجی ہوٹل کو شراب کا لائسنس جاری کرنے کے الزام میں گرفتار سابق ڈی جی ایکسائز اکرم اشرف گوندل کے جوڈیشل ریمانڈ میں 14 روز کی توسیع کرتے ہوئے مزید سماعت 26 اکتوبر تک ملتوی کردی سابق ڈی جی ایکسائز کو 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ کے بعد عدالت میں پیش کیا گیا نیب پراسیکوٹر اسداللہ ملک عدالت میں پیش ہوئے،نیب حکام نے ملزم اکرم اشرف گوندل کو اختیارات سے تجاوز کرکے نجی ہوٹل کو شراب کا لائسنس جاری کرنے کے الزام میں گرفتار کیاہے،نیب کے پراسیکیوٹر نے عدالت کو بتایا کہ اکرم اشرف نے قوائد کے برعکس ہوٹل کو لائسنس جاری کیا، ملزم نے اختیارات کا ناجائز استعمال کیا ہے، ملزم نے پالیسی کی خلاف ورزی کرتے ہوئے شراب کا لائسنس جاری کیا۔

مزید :

علاقائی -