ماڈل ہاؤسنگ انکلیو میں کرپشن  ملزم فرحان چیمہ کی پلی بارگین کی درخواست منظور 

 ماڈل ہاؤسنگ انکلیو میں کرپشن  ملزم فرحان چیمہ کی پلی بارگین کی درخواست ...

  

لاہور(نامہ نگار)احتساب عدالت کے جج اسدعلی نے ماڈل ہاؤسنگ انکلیو میں 2 ارب سے زائد کرپشن کیس میں ملوث ملزم فرحان چیمہ کی 66 کروڑ روپے کی پلی بارگین کی درخواست منظور کرلی احتساب عدالت نے ملزمان فرحان چیمہ اور سلیم اشتیاق کے جوڈیشل ریمانڈ میں 14 روز کی توسیع کرتے ہوئے ملزمان کو 26 اکتوبر کو دوبارہ پیش کرنے کا حکم دیدیاہے عدالت نے آئندہ سماعت پر گواہوں کو شہادت کے لئے طلب کرلیاہے  گزشتہ روزملزم سلیم اشتیاق کو 19 روزہ جوڈیشل ریمانڈ کے بعد عدالت کے روبرو پیش کیا گیا،نیب حکام نے ملزم فرحان چیمہ کو عدالت میں پیش کیا،نیب پراسیکیوٹر حارث قریشی عدالت میں پیش ہوئے،احتساب عدالت نے ملزم سلیم اشتیاق کی بریت کی درخواست مسترد کررکھی ہے،نیب لاہور کا موقف ہے کہ ملزم فرحان چیمہ نے ماڈل ہاؤسنگ پراجیکٹ کے علاوہ ماڈل بزنس ٹریڈ اور ماڈل بزنس اسکوائر کے نام سے جعلی پراجیکٹ لانچ کئے اور خطیر رقوم بٹوری۔

مزید :

علاقائی -