شہری کی ہلاکت کا معاملہ، انچارج انویسٹی گیشن‘ 2 اہلکاروں کیخلاف مقدمہ درج 

 شہری کی ہلاکت کا معاملہ، انچارج انویسٹی گیشن‘ 2 اہلکاروں کیخلاف مقدمہ درج 

  

 لاہور(کرائم رپورٹر)شاہدرہ پولیس کی حراست میں شہری کی ہلاکت کا معاملہ،   آخر کار انچارج انویسٹی گیشن اور 2 اہلکاروں کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کر لیا گیا چوکی انچارج سگیاں اور فیکٹری مالک کو بھی نامزد کیا گیا ہے لیکن نہ تو ابھی تک کوئی پولیس اہلکار گرفتار ہوا ہے اور نہ ہی نعش کا پوسٹ مارٹم کیا گیا ہے۔یاد رہے جاں بحق شخص پر فیکٹری سے پلاسٹک دانے کے بیگ چوری کرنے کا الزام تھا۔ فیکٹری مالک حفیظ چھٹہ نے غلام حسین پر مقدمہ درج کروایا تھا۔ذرائع کے مطابق جاں بحق ملزم کے لواحقین نے پولیس کے اعلیٰ حکام سے نوٹس لینے کی اپیل کی تھی سی سی پی او لاہور محمد عمر شیخ نے واقعہ کا نوٹس لے لیتے ہوئے انکوائری ٹیم تشکیل دی اور سربراہ انکوائری کمیٹی ایس پی اعجاز رشید کو 24 گھنٹے میں انکوائری رپورٹ پیش کرنے کا حکم دیا۔

مزید :

علاقائی -