اداکارہ عفت عمر سمیت ملزموں کی عبوری درخواست ضمانتوں پر توسیع

 اداکارہ عفت عمر سمیت ملزموں کی عبوری درخواست ضمانتوں پر توسیع

  

لاہور(نامہ نگار)سیشن عدالت نے اداکارہ عفت عمر سمیت دیگر تین ملزموں کی عبوری درخواست ضمانتوں میں آئندہ تاریخ پیشی تک توسیع کرتے ہوئے ایف آئی اے کے تفتیشی افسر کو تفتیش جلد مکمل کرکے مقدمہ کا ریکارڈ عدالت میں پیش کرنے کاحکم دے دیاہے،عدالت نے ایف آئی اے کو ملزمان کو گرفتار کرنے سے بھی روک دیا ہے،ایڈیشنل سیشن جج حامد علی خان نے عفت عمر،فرحان سمیت دیگر کے خلاف ایف آئی اے میں درج مقدمہ کی سماعت کی،ملزموں کے خلا ف گلوکارعلی ظفر کی درخواست پر عفت عمر سمیت دیگر  کے خلاف مقدمہ درج کیا گیاہے 

،ملزموں کا موقف ہے کہ وہ بے قصور ہیں ایف آئی اے نے حقائق کے برعکس مقدمہ درج کیاہے۔

مزید :

علاقائی -