ڈکیتی، چوری کی وارداتیں: ڈاکوؤں نے 2گھروں کا صفایا، متعدد شہری بھی لٹ گئے
لاہور(کرائم رپورٹر)صوبائی دارالحکومت میں چوری وڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں شہریوں سے لاکھوں روپے مالیت کے زیورات، موبائل فون، موٹر سائیکلوں اور گاڑیوں سمیت دیگر قیمتی سامان چھین لیا گیا تفصیلا ت کے مطابق شالیمار کے علاقے میں نامعلوم چور فیصل کے گھر سے 3لاکھ نقدی و دیگر سامان چوری کر کے فرار ہو گئے جبکہ مناواں کے علاقہ میں مسلح ڈاکوؤں نے سلیم کے گھر سے 4لاکھ 35 ہزار کی نقدی،طلائی زیورات اور دیگر سامان لوٹ کر فرار ہو گئے چوہنگ میں ڈاکوؤں نے حبیب سے 3لاکھ 10ہزار کی نقدی،طلائی زیورات اور دیگر سامان، قائد اعظم انڈسٹریل اسٹیٹ میں ڈاکوؤں نے اکرام سے گن پوائنٹ ہر 2لاکھ 20ہزار کی نقدی لوٹ لیے.گلشن اقبال کے علاقہ میں ڈاکوؤں نے ساجد سے اسلحہ کے زور پر1لاکھ 60ہزار کی نقدی،طلا ئی زیورات اور دیگر سامان،بادامی باغ میں ڈاکوؤں نے ولید سے 2لاکھ، موبائل فون اوردیگر قیمتی سامان لوٹ لیا.شادمان میں ڈاکوؤں نے یعقوب سے 60 ہزار کی نقدی اور دیگر سامان،رائیونڈ سٹی کے علاقہ میں ڈاکوؤں نے رضا سے18ہزار کی نقد ی اور دیگر سامان لوٹ لیا گیا جبکہ ساندہ اور گارڈن ٹاؤن کے علاقے سے گاڑیاں اور سمن آباد،ستوکتلہ غازی آباد سے موٹر سائیکلیں چوری کر لی گئیں۔