کرپٹ حکومت کا رہنا ملک کیلئے تباہ کن، ان کو جانا پڑے گا: شاہد خاقان 

کرپٹ حکومت کا رہنا ملک کیلئے تباہ کن، ان کو جانا پڑے گا: شاہد خاقان 

  

کراچی(این این آْئی)سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہاہے کہ عمران خان پریشان ہیں اس لئے کہتے ہیں فوج ہمارے ساتھ ہے،جو شخص جمہوری عمل سے نہیں آتا وہ ہمیشہ یہ دعویٰ کرتا ہے کہ جمہوری عمل سے آیا ہوں  سرکاری افسروں کو بلا کر ہمارے خلاف مقدے درج کرائے گئے، نیب کے کیسز اب پیچھے رہ گئے اب تو غداری کے مقدمات بن رہے ہیں،ہم پر غداری کے پرچے کٹ سکتے ہیں توان پر بھی آئین سے انحراف کا پرچہ ہونا چاہئے، نیب یکطرفہ احتساب کررہاہے، پاکستان اورنیب اکٹھے نہیں چل سکتے،نیب چلائیں یا پاکستان چلائیں اب عدالتیں بھی کہہ رہی ہیں نیب سیاسی انجینئرنگ کر رہا ہے  وفاق سندھ کے جزائرلوٹنا چاہتا ہے کراچی کی احتساب عدالت میں پی ایس او میں غیرقانونی بھرتیوں کے کیس میں سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی اور دیگر ملزمان عدالت میں پیش ہوئے،عدالت نے بغیر کارروائی کے سماعت 2 نومبر تک ملتوی کردی عدالت کے باہرمیڈیا سے گفتگو میں سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہاکہ  آج پھر نیب عدالت میں پیشی تھی اور حسب معمول کیس نہیں چلا، ہمارے کیسز میں کرپشن نہیں اختیارات کے ناجائز استعمال کا ذکرہے، عدالت کے پوچھنے پر بھی نیب جرم ثابت نہیں کرسکا سابق وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ نیب یکطرفہ احتساب کررہا ہے اورسیاسی مخالفین کو دبانے کیلئے استعمال ہو رہا ہے خود عدالتیں کہہ رہی ہیں کہ نیب پولیٹیکل انجینئرنگ کررہاہے، بد نصیبی ہے یہ ایسا ادارہ ہے جس کے بارے میں اعلیٰ عدالتوں کی آبزرویشن آچکی ہے شاہدخاقان عباسی نے کہاکہ میں بھی ایک پرچہ درج کرانا چاہتا ہوں،ایک آدمی عمران خان ہے جس نے آئین کا حلف اٹھایا ہے اور جھوٹے مقدمات بنواتا ہے۔سابق وزیراعظم نے کہا کہ حکومت اب سندھ کے جزیرے لوٹنا چاہتی ہے، پورے ملک میں تماشا لگا ہوا ہے۔ ہمارے کیسز میں کرپشن کا نہیں اختیارات کے ناجائزاستعمال کا ذکرہے۔ پاکستان اورنیب اکٹھے نہیں چل سکتے، ملک کے آدھے سیاستدانوں پرتوغداری کے مقدمے درج کئے گئے ہیں۔ کرپٹ حکومت کو رکھنا تباہ کن ہے،ان کو جانا پڑے گا۔

شاہدخاقان عباسی 

مزید :

علاقائی -