قلعہ عبداللہ میں بداخلاقی کا واقعہ، چیف جسٹس بلوچستان کا نوٹس

قلعہ عبداللہ میں بداخلاقی کا واقعہ، چیف جسٹس بلوچستان کا نوٹس

  

 کوئٹہ (مانیٹرنگ ڈیسک) بلوچستان ہائیکورٹ نے قلعہ عبداللہ میں بداخلاقی کے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے انتظامیہ سے رپورٹ طلب کر لی۔بلوچستان ہائیکورٹ کے چیف جسٹس جمال مندوخیل نے متعلقہ انتظامیہ، ڈی آئی جی پولیس اور ڈپٹی کمشنر قلعہ عبداللہ سے رپورٹ طلب کرلی۔ چیف جسٹس نے حکام کو ذاتی حیثیت میں آج رپورٹ اپنے چیمبر میں پیش کرنے کے احکامات دیئے۔ 7 اکتوبر کو قلعہ عبداللہ کے علاقے میزئی اڈہ میں 7 سالہ بچے کو بداخلاقی اور قتل کر کے لاش درخت کیساتھ لٹکا دی گئی تھی۔ پولیس نے ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کر کے تلاش شروع کر دی ہے تاہم اب تک کوئی گرفتاری نہیں ہو سکی ہے۔

بداخلاقی

مزید :

علاقائی -