وزیر اعلی سندھ کی جامعہ فاروقیہ آمد،مولانا عادل کے اہل خانہ سے اظہار تعزیت 

 وزیر اعلی سندھ کی جامعہ فاروقیہ آمد،مولانا عادل کے اہل خانہ سے اظہار ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی (این این آئی)وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ جامعہ فاروقیہ کراچی، حب ریور گوٹھ پہنچے۔ وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ کی جانب سے مولانا عادل خان کی شہادت پر ان کے بھائی مولانا عبیداللہ خالد اور بیٹے مولانا مفتی اِنس سے تعزیت کی، اس دوران وزیراعلی سندھ کے ہمراہ ایڈیشنل آئی جی کراچی غلام نبی میمن بھی موجود تھے۔وزیراعلی سندھ نے سید مراد علی شاہ جامعہ فاروقیہ کراچی آمد پر مفتی محمد تقی عثمانی، مولانا طارق جمیل اور مولانا حنیف جالندھری سے بھی ملاقات کی۔وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے مولانا عادل خان سے متعلق کہا کہ مولانا عادل خان ہمیشہ ہماری رہنمائی کرتے تھے، مولانا عادل کے قاتلوں کو جلد گرفتار کیا جائے گا۔
مراد علی شاہ

مزید :

علاقائی -