مولانا ڈاکٹر عبدالحلیم چشتی خالق حقیقی سے جاملے 

   مولانا ڈاکٹر عبدالحلیم چشتی خالق حقیقی سے جاملے 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
کراچی(آن لائن) معروف علمی شخصیات حضرت مولانا ڈاکٹر عبدالحلیم چشتی بھی اپنے خالق حقیقی سے جاملے، وہ عرصہ درازسے بیمار تھے پیر کے روزکراچی کے نجی ہسپتال میں اپنے خالق حقیقی سے جاملے۔ ڈاکٹر عبدالحلیم چشتی بڑی علمی شخصیت تھے اور ہزاروں علماء کے استاد تھے، جے پور انڈیا میں 16اپریل 1929ء  میں پیدا ہوئے، ابتدائی تعلیم مدرسۃ تعلیم الاسلام، جے پور راجستھان میں حاصل کی اس کے بعد درس نظامی کی تکمیل کی پھر دیوبند میں 6 سال  استاد مولانا حیدر حسن خان کی شاگردی میں رہے،۔آپ کے والد مولانا عبدالرحیم عالم دین تھے، آپ 5بھائی ہیں جن میں آپ کو شامل کرکے تین بھائی عالم دین عربی، فارسی کے ماہر اور کئی کتابوں کے مصنف ہیں۔ 1981ء میں آپ نے پی ایچ ڈی کی ڈگری حاصل کی اس کے بعد پاکستان کے بڑے دینی ادارے علوم الاسلامیہ علامیہ بنوری ٹاون اور دارالعلوم کراچی میں استاد رہے، عرصہ دراز سے جامعۃ الرشید کراچی میں استاد الحدیث تھے، علمی حلقوں میں آپ کو ایک محقق اور محدث کے نام سے جانا جاتاتھا۔
 مولانا عبدالحلیم چشتی 

مزید :

علاقائی -