کوڑا دان سے دستی بم ملنے پر پولیس نے علاقہ کو گھیرے میں لے لیا 

 کوڑا دان سے دستی بم ملنے پر پولیس نے علاقہ کو گھیرے میں لے لیا 

  

 لاہور(کرائم رپورٹر) نصیر آباد کے علاقہ مکہ کالونی میں کوڑا دان سے دستی بم ملنے پر پولیس نے علاقہ کو گھیرے میں لے لیا، بم ڈسپوزل سکواڈ طلب کرکے دستی بموں کو ناکارہ بنا دیا گیا۔۔ پولیس کے مطابق انہیں ایک کوڑا اٹھانے والے شخص نے اطلاع دی کہ مکہ کالونی بلوچ روڈ پر کوڑا دان میں ہینڈ گرنیڈ پڑے ہیں، پولیس نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر علاقہ کو گھیرے میں اور بم ڈسپوزل سکواڈ کو طلب کرلیا، بم ڈسپوزل سکواڈ کا کہنا تھا کہ دونوں بم قابل استعمال تھے جنہیں ناکاررہ بنا دیا گیا، پولیس نے بم ڈسپوزل سکواڈ کی مدد سے علاقہ میں موجود دیگر کوڑا دانوں کی بھی چیکنگ کی گئی جبکہ کوڑا اٹھانے والوں کو تاحال کام کرنے سے روک دیا گیا، پولیس کا کہنا ہے کہ قریبی علاقہ میں سرچ آپریشن بھی کیا جارہا ہے اور سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد بھی لی جارہی ہے، دہشت گردی سمیت تمام پہلووں پر تفتیش جاری ہے۔

مزید :

علاقائی -