پولیس کی کارروائیاں، 2 گینگ کے 5 ملزمان، 2 شتہاری بھی گرفتار

پولیس کی کارروائیاں، 2 گینگ کے 5 ملزمان، 2 شتہاری بھی گرفتار

  

 لاہور(کرائم رپورٹر)سی سی پی او لاہور محمدعمر شیخ کی ہدایت پر لاہورپولیس کا اشتہاری ملزمان اور سنگین وارداتوں میں ملوث قانون شکن عناصر کے خلاف گھیرا تنگ کر دیا گیا ہے، ایک ہی روز میں سنگین جرائم میں ملوث2 اشتہاری ملزمان اورسنگین جرائم میں ملوث  2 گینگ کے  5 ممبران گرفتار کرلئے گئے ہیں۔ 12 گھنٹوں کے دوران ناجائز اسلحہ پر 10 مقدمات، منشیات کے08 مقدمات درج کئے گئے ہیں کائٹ فلائنگ ایکٹ کی خلاف ورزی پر 01 مقدمہ جبکہ مختلف تھانہ جات میں لڑائی جھگڑے پر 39 کس کے خلاف انسدادی کارروائی عمل میں لائی گئی ہے۔سربراہ لاہورپولیس کا کہنا تھاکہ لاہور پولیس قانون شکن عناصر کیخلاف گھیرا تنگ کئے ہوئے ہے۔ شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کو ہر ممکن یقینی بنایا جائے گا۔

مزید :

علاقائی -