انویسٹی گیشن ونگ کے12 اہلکاروں کو نقد انعامات، تعریفی اسناد سے نوازاگیا

انویسٹی گیشن ونگ کے12 اہلکاروں کو نقد انعامات، تعریفی اسناد سے نوازاگیا

  

 لاہور(کرائم رپورٹر)سی سی پی او لاہور محمد عمر شیخ کی طرف سے بہترین کارکردگی پر انویسٹی گیشن ونگ کے12 اہلکاروں کو نقد انعامات اور تعریفی اسناد سے نوازاگیا۔تفصیلات کے مطابق بہترین کارکردگی دیکھانے والوں میں انچارج انوسٹی گیشن سندر خالد یعقوب گورسی اور انچارج انوسٹی گیشن ستوکتلہ شاہ زیب،انچارج انوسٹی گیشن سبزہ زار داؤد خالد، اے ایس آئی اکرم، اے ایس آئی حنیف، ہیڈ کانسٹیبل امین، علی رفاقت، کانسٹیبل غلام رسول، نوازش، ندیم اور امجد حسین کو بھی نقد انعام اور تعریفی سند سے نوازا گیا۔ سی سی پی او محمدعمر شیخ کا کہنا تھا کہ ایماندار، محنتی اور پروفیشنل اہلکار ہمارا اثاثہ ہیں۔ ایمانداری اور میرٹ پر تفتیش سے جرائم کا خاتمہ ممکن ہوگا۔ بہترین کارکردگی ایکھانے والے فرض شناس اہلکاروں میں زیادہ سے زیادہ انعامات تقسیم کئے جائیں۔فرائض میں غفلت اور لاپرواہی پر سخت سزائیں بھی دی جارہی ہیں۔ انہوں نے ہدایت کی کہ اہلکار میرٹ، ایمانداری اور پروفیشنل طریقہ سے اپناکام جاری رکھیں۔

مزید :

علاقائی -