گجرات پولیس کرپشن سکینڈل کیس کی سماعت 13 نومبر تک ملتوی

گجرات پولیس کرپشن سکینڈل کیس کی سماعت 13 نومبر تک ملتوی

  

لاہور(نامہ نگار)احتساب عدالت کے جج اسد علی نے گجرات پولیس میں اربوں روپے کرپشن سکینڈل کیس کی سماعت 13 نومبر تک ملتوی کردی آئندہ تاریخ سماعت پرملزمان پر فرد جرم عائد کئے جانے کا امکان ہے عدالت نے سابق سی ٹی او لاہور رائے اعجاز اور سابق ڈی پی او کامران ممتاز سمیت تمام ملزمان کوبھی آئندہ سماعت پر دوبارہ پیش ہونے کا حکم دیاہے،تمام ملزمان کو ریفرنس کی کاپیاں فراہم کی جاچکی ہیں گزشتہ روزسابق سی ٹی او لاہور رائے اعجاز عدالت میں پیش نہ ہوئے جبکہ کیس کے دیگر ملزمان عدالت میں پیش ہوئے،نیب کی جانب سے ملزمان متعلق ریفرنس دائر کیا جاچکا ہے،نیب کی جانب سے ملزمان پر پولیس ملازمین کی کروڑوں روپے کی وردیاں ہڑپ کرنے کا الزام عائد کیاگیاہے،نیب کا مزیدموقف ہے کہ ملزمان نے پولیس کی گاڑیوں کو ملنے والے ڈیزل میں بڑے پیمانے پر صوابدیدی فنڈز میں خوردبرد کی۔

مزید :

علاقائی -