ایڈن ہاؤسنگ سوسائٹی فراڈ کیس کی سماعت16اکتوبر تک ملتوی

ایڈن ہاؤسنگ سوسائٹی فراڈ کیس کی سماعت16اکتوبر تک ملتوی

  

لاہور(نامہ نگار)احتساب عدالت کے جج سجاد احمد نے ایڈن ہاؤسنگ سوسائٹی فراڈ کیس کی سماعت16اکتوبر تک ملتوی کرتے ہوئے مزید گواہوں کو 16 اکتوبر کو طلب کرلیاہے عدالت میں ملزمان کے خلاف 5 مزید گواہوں کے بیانات ریکارڈ کئے گئے،عدالت کی جانب سے ملزمان کو اشتہاری قرار دیا جاچکا ہے،گزشتہ روزنیب پراسیکیوٹر حافظ اسداللہ عدالت میں پیش ہوئے،ایڈن ہاؤسنگ سوسائٹی کے خلاف ریفرنس دائر کیا جاچکا ہے،نیب ریفرنس میں کہا گیاہے کہ ملزمان نے سادہ لوح شہریوں سے مبینہ طور پر 25 ارب روپے سے زائد کا فراڈ کیا، چیئرمین نیب جسٹس ر جاوید اقبال نے ملزمان کیخلاف ریفرنس دائر کرنے کی منظوری دی ہے۔

مزید :

علاقائی -