ناجائز تعلقات کا شبہ، لڑکی کو قتل کرنیوالا باپ بیٹا ساتھی سمیت گرفتار 

  ناجائز تعلقات کا شبہ، لڑکی کو قتل کرنیوالا باپ بیٹا ساتھی سمیت گرفتار 

  

 لاہور(کرائم رپورٹر+خبرنگار)ایس پی سول لائنز انویسٹی گیشن اسد الرحمن کی سربراہی میں گجر پورہ پولیس کی کارروائی۔ 25سالہ خاتون کے اندھے قتل کو ٹریس کر کے سگے بھائی باپ اور ان کے ساتھی کو گرفتار کر لیا تفصیلات کے مطابق 6ماہ قبل گجر پورہ کے علاقے میں خاتون کی بوری بند لا ش ملی تھی جسے کو قتل کر کے ویرانے میں پھینکا گیا تھا گزشتہ روز انویسٹی گیشن پولیس نے اندھی قتل کی واردات کا سراغ لگاتے ہوئے 3ملزمان کو گرفتار کر لیا پولیس کے مطابق خاتون کی شناخت 25سالہ جویریہ کے نام سے ہوئی جسے کے باپ، سگے بھائی اور ان کے ساتھی نے غیرت کے نام پر قتل کیا تھا ملزمان نے تقریباً6ماہ قبل مقتولہ جویرہ کو سرپر ڈنڈے مار کر اور گلا دبا کر موت کے گھاٹ اتار دیا تھامقتولہ جویریہ کو اپنے گھر میں قتل کیا اور نعش کو بوری میں بند کر کے گجر پورہ کے علاقے میں پھینک دیا تھا ناجائز مراسم کی وجہ سے والد نے مقتولہ جویرہ کومظفر گڑھ سے بھائی کے پاس لاہوربھجوا دیا تھا بعد ازاں ملزمان والد اور بھائیوں نے قتل کے بعد مقتولہ کی عمر کوٹ سندھ میں شادی کرنے کا ڈرامہ رچا دیا تھا۔ 

مزید :

علاقائی -