ناجائز اثاثہ جات کیس، سابق ڈی جی ایل ڈی اے احد خان چیمہ  کے جوڈیشل ریمانڈ میں توسیع 

ناجائز اثاثہ جات کیس، سابق ڈی جی ایل ڈی اے احد خان چیمہ  کے جوڈیشل ریمانڈ میں ...

  

لاہور(نامہ نگار)احتساب عدالت نے ناجائز اثاثہ جات کیس میں ملوث سابق ڈی جی ایل ڈی اے احد خان چیمہ کے جوڈیشل ریمانڈ میں 5 روز کی توسیع کردی  عدالت نے ملزم کو 17 اکتوبر کو دوبارہ پیش کرنے کا حکم دیتے ہوئے گواہوں کو آئندہ سماعت پر دوبارہ طلب کرلیا گزشتہ روزملزم احد چیمہ کو جوڈیشل ریمانڈ ختم ہونے پر پیش کیا گیا،احد خان چیمہ پر فرد جرم بھی عائد کی جاچکی ہے،نیب کے مطابق احد چیمہ پر الزام ہے کہ اس نے اندرون بیرون ملک اربوں روپے کے ناجائز اثاثے بنائے، احد چیمہ کے بینک اکاؤنٹس سے بھاری رقوم منتقل کی گئیں احد چیمہ نے فیملی ممبران کے نام بے نامی جائیدادیں بنائیں،ملزم احد چیمہ نے اختیارات کا ناجائز استعمال کیا اور اپنے اثاثے ظاہر نہیں کئے۔

مزید :

علاقائی -