موٹربائیک ایمبولینس سروس سٹاف میں انعامات وتعریفی اسناد تقسیم

موٹربائیک ایمبولینس سروس سٹاف میں انعامات وتعریفی اسناد تقسیم

  

 لاہور(کرائم رپورٹر)ڈائریکٹرجنرل پنجاب ایمرجنسی سروس (ریسکیو1122) ڈاکٹر رضوان نصیر نے ڈویڑنل ہیڈکوارٹر زکے ضلعی افسران، موٹر بائیک ایمبولینس سروس کے سٹاف اور ریسکیورز کو موٹر بائیک ایمبولینس سروس کا تین سال مکمل ہونے پر مبارکباد دی اور موٹر بائیک ایمبولینس سروس کے سٹاف اور آفیسر کو خراج تحسین پیش کیا۔موٹر بائیک ایمبولینس سروس نے تین سال میں اوسط 4منٹ ریسپانس ٹائم برقرار رکھتے ہوئے6لاکھ سے زائدایمرجنسیز پر ریسپانڈ کیا۔اس سلسلے میں ریسکیو کمانڈ اینڈ کنٹرول سنٹر لاہور میں ایک بروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا جس کے مہمان خصوصی بانی ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر رضوان نصیر تھے تقریب میں ریسکیو ہیڈکوارٹرز کے سنیئر افسران اورڈویڑنل ایمرجنسی آفیسر ڈاکٹرمحمد اعظم، ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر لاہورشاہد وحید قمر، ایمرجنسی آفیسر رضوان چوہدری، ترجمان ریسکیو پنجاب فاروق احمد اورکثیر تعداد میں ریسکیورز نے شرکت کی۔ موٹر بائیک ایمبولینس سروس کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر رضوان نصیر نے موٹر بائیک ایمبولینس سروس کے سٹاف کی خدمات کو سراہا    ڈی جی ریسکیو پنجاب نے  کہا کہ موٹر بائیک فرسٹ ریسپانڈرز کی وجہ سے ریسکیو 1122کی آپریشنل استعداد کار میں واضع اضافہ ہوا ہے موٹر بائیک ایمبولینس سروس نے اپنے قیام سے اب تک291634روڈ ٹریفک حادثات، 242027میڈیکل ایمرجنسیز،13909بلندی سے ہونے والے حادثات، 16879کام کے دوران پیش آنے والے حادثات، 14385الیکٹرک شاک، ڈیلیوری اور انیمل ریسکیو، 194ڈوبنے کے واقعات، 10582جرائم کی وجہ سے ہونے والے حادثات، 7295آگ کے حادثات،444عمارتیں منہدم ہونے کے حادثات اوراس کے علاوہ کئی ایمرجنسیز پر ریسکیو سروس فراہم کی۔ تقریب کے آخر میں ڈی جی ریسکیوپنجاب ڈاکٹررضوان نصیر نے بہترین کارکردگی کے حامل موٹربائیک ایمبولینس سروس سٹاف میں انعامات وتعریفی اسناد تقسیم کیں۔

مزید :

علاقائی -