زمبابوے کرکٹ ٹیم کا دورہ پاکستان یقینی: زیڈ سی بی وفد سکیورٹی انتظامات پر مطمئن 

زمبابوے کرکٹ ٹیم کا دورہ پاکستان یقینی: زیڈ سی بی وفد سکیورٹی انتظامات پر ...

  

 لاہور(سپورٹس رپورٹر) زمبابوے کرکٹ بورڈ کے 5 رکنی وفد نے سکیورٹی انتظامات پر اطمینان کا اظہار کیا ہے۔زمبابوے کرکٹ بورڈ کے 5 رکنی سکیورٹی وفد نے پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی کا دورہ کیا جہاں ایم ڈی را سردار علی خان اور سی او او محمد کامران خان نے وفد کو سکیورٹی انتظامات سے متعلق بریفنگ دی۔اس موقع پر زمبابوے کے سکیورٹی وفد کو ائیرپورٹ، اسٹیڈیم روٹس، ہوٹلز، پارکنگ اور پولیس فورس سمیت جدید ٹیکنالوجی کے استعمال و قانون نافذ کرنے والے اداروں سے متعلق بریفنگ دی گئی جب کہ سیکورٹی وفد کو اس موقع پر سری لنکن اور بنگلا دیشی ٹیمز کے سکیورٹی انتظامات سے متعلق بھی بتایا گیا۔پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی میں دی گئی بریفنگ پر زمبابوے بورڈ کے سیکیورٹی وفد نے اطمینان کا اظہار کیا اور سیکیورٹی انتظامات کو تسلی بخش قرار دیا اور پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے کئے گئے سیکورٹی کے انتظامات کی تعریف کی جب کہ دورے کے اختتام پر زمبابوے کرکٹ بورڈ کے سکیورٹی وفد کو شیلڈ اور تحائف بھی پیش کیے گئے۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -