بچپن کی یادیں تازہ کرنے آفریدی گلبرگ کرکٹ گراونڈ پہنچ گئے

بچپن کی یادیں تازہ کرنے آفریدی گلبرگ کرکٹ گراونڈ پہنچ گئے

  

کراچی(آئی این پی)قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد خان آفریدی کراچی کے علاقے گلبرگ کے کرکٹ گراونڈ میں پہنچے تو بچپن کی یادیں تازہ ہوگئیں۔بوم بوم آفریدی ویٹرنز کرکٹ ٹورنامنٹ کے مہمان خصوصی بن کر گلبرگ کے اس گراونڈ میں پہنچے جہاں سے انہوں نے اپنی کرکٹ کا آغاز کیا تو اہل علاقہ اور چاہنیوالوں نے انہیں گھیر لیا۔ وہاں موجود بچے بڑے خواتین سب ہی شاہد آفریدی کے ساتھ ایک سیلفی لینے کے خواہش مند نظر آئے۔شاہد آفریدی نے  بتایا کہ انہوں نے کرکٹ کھیلنا یہیں اس گراونڈ سے شروع کی تھی۔

، اب اگر موقع ملا تو وہ یہاں جونیئر کرکٹرز کیلئے اکیڈمی بنا کر انہیں تربیت دیں گے۔ا

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -