کھیلوں کی سرگرمیوں کا آغاز خوش آئند ہے، اوشناء سہیل

    کھیلوں کی سرگرمیوں کا آغاز خوش آئند ہے، اوشناء سہیل

  

 لاہور(افضل افتخار) پاکستان کی نامور ٹینس سٹار اوشناء سہیل نے کہا کہ ملک میں کھیلوں کی سرگرمیاں شروع ہونے کی بہت خوشی ہے اور امید ہے کہ یہ سلسلہ اسی طرح سے مستقبل میں بھی جاری رہے گا کورونا کا ابھی مکمل خاتمہ نہیں ہوا اس لئے ضرورت اس بات کی ہے کہ ابھی بھی بہت احتیاط کی جائے اور عوام بھی ماسک پہنے رکھے اوشناء نے کہا کہ سکواش کی سرگرمیاں بھی جلد شروع ہوجائیں گی جس کے لئے بھرپور تیاری کی ہوئی ہے میری کوشش ہوتی ہے کہ میں ہمیشہ پاکستان کے لئے عمدہ پرفارمنس کا مظاہرہ کروں اور شائقین کے دل جیتنے میں کامیاب ہوں بیشمار ایونٹس میں کامیابی حاصل کرچکی ہوں پوری دنیا میں پاکستانی پرچم بلند کرنا میرا مقصد ہے ملک میں سکواش کا بے پناہ ٹیلنٹ ہے جسے منظر عام پر لانے کی ضرورت ہے  اس حوالے سے فیڈریشن کام کررہی ہے۔

 جس کے مستقبل میں مثبت نتائج برآمد ہوں گے۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -