ثقلین مشتاق کی اہلیہ پر توپ سے وار کرتے انوکھی تصویر شیئر

ثقلین مشتاق کی اہلیہ پر توپ سے وار کرتے انوکھی تصویر شیئر

  

لاہور (سپورٹس رپورٹر) پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق آف اسپنر ثقلین مشتاق نے سوشل میڈیا پر اپنی انوکھی تصویر شیئر کرتے ہوئے اہلیہ سے شرط لگائی کہ ان کی  تصویر پر 20 ہزار لائکس لازمی  آئینگے۔مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر پر سابق کرکٹر ثقلین مشتاق نے انوکھی تصویر شیئر کی ہے جس میں  اہلیہ پر توپ سے وار کرتے نظر آرہے ہیں۔شیئر کی گئی تصویر میں ثقلین کی اہلیہ کا چہرہ نظر نہیں آرہا جبکہ تصویر میں دکھائی گئی توپ بھی نقلی ہے سابق کرکٹر ایسے اداکاری کر رہے ہیں کہ جیسے وہ اس توپ سے اہلیہ پر وار کر رہے ہوں۔

ثقلین مشتاق نے ٹوئٹر پر تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ میں نے اپنی اہلیہ سے کہا تھا کہ اس تصویر پر 5 ہزار ری ٹوئٹس، 20 ہزار لائکس اور 10 ہزار کمنٹس لازمی آئیں گے۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -