ٹیسٹ کیساتھ ون ڈے کرکٹ بھی کھیلنا چاہتا ہوں، حیدر علی

ٹیسٹ کیساتھ ون ڈے کرکٹ بھی کھیلنا چاہتا ہوں، حیدر علی

  

 لاہور(سپورٹس رپورٹر) پاکستان کرکٹ ٹیم کے نوجوان بیٹسمین حیدر علی نے کہا ہے کہ ان کی نظریں پاکستان کی جانب سے تینوں فارمیٹس کھیلنے پر ہیں اور ان کی کوشش ہے کہ کارکردگی میں تسلسل کو برقرار رکھیں۔ایک انٹرویو میں 20 سالہ بیٹسمین نے کہا کہ گزشتہ سال ان کے ڈومیسٹک کیرئیر کا شاندار آغاز ہوا، فرسٹ کلاس ڈبیو پر 99 رنز بنائے، پی ایس ایل میں بھی اچھا کھیلا اور پھر ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل ڈیبیو پر نصف سنچری بنائی جس پر وہ بے حد خوش ہیں۔حیدر علی نے کہا کہ جیسے کیرئیر شروع ہوا اب ان کا ٹارگٹ ہے کہ تسلسل کے ساتھ اس پرفارمنس کے سلسلے کو جاری رکھیں۔ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ وہ خود کو کسی ایک فارمیٹ تک محدود نہیں کرنا چاہتے بلکہ خواہش ہے کہ ٹی ٹوئنٹی کی طرح ٹیسٹ اور ون ڈے میچز میں بھی پاکستان کی نمائندگی کریں۔انہوں نے کہاکہ کسی بھی نوجوان کرکٹر کے لیے ڈومیسٹک کرکٹ کافی اہم ہوتی ہے۔

 اور جب اس طرح پر کوچ پلیئر پر بھروسہ کرتا ہوں۔

ہیتو اس سے کھلاڑی کا اعتماد کافی بلند ہوتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ محمد وسیم نے بطور ناردرن کوچ ان کی بڑی رہنمائی کی اور سپورٹ کی جس سے ان کو کھل کر کھیلنے کا موقع ملا۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -