ٹی 20کپ، خیبر پختونخوا کی سدرن پنجاب کے خلاف کامیابی 

  ٹی 20کپ، خیبر پختونخوا کی سدرن پنجاب کے خلاف کامیابی 

  

لاہور(سپورٹس رپورٹر) قومی ٹی20 کپ میں کھیلے گئے میچ میں خیر پختوانخوا کی ٹیم نے سدرن پنجاب کو 73 رنز سے شکست دیدی خیر پختوانخوا کی ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ اوورز میں 205 رنز بنائے فخرزمان68 افتخا ر احمد36 اور شعیب ملک33 رنز کے ساتھ نمایاں رہے عامر یامین اور محمدالیاس نے دو، دو وکٹیں حاصل کیں سدرن پنجاب کی ٹیم ہدف کے تعاقب میں مقررہ اوورز میں تمام وکٹوں پر132 رنز بناسکی زین عباس32 رنز کے ساتھ نمایاں رہے جنید خان نے2 شاہین شاہ آفریدی،ارشد اقبال اور وہاب نے ایک ایک وکٹ لی فخر زمان کو مین آف دی میچ قرار دیا گیا۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -