ٹک ٹاک ایپ انتظامیہ کا رابطہ،تحفظات دور،پاکستان کی پالیسی تسلیم کرنے کا عندیہ
اسلام آباد(آئی این پی)سوشل میڈیا ایپ ٹک ٹاک نے پاکستان کی حکومت کیساتھ رابطہ کر کے تحفظات دور کرنے کی یقین دہانی کردی، چند روز قبل پاکستان کی طرف سے غیر اخلاقی مواد کو جواز بنا کر ٹک ٹاک ایپ کو بند کر دیا گیا تھا جس کے بعد مختصر ویڈیوز شیئر کرنے کی سوشل میڈیا ایپ نے ملکی انتظامیہ کے ساتھ رابطہ کر کے تحفظات دور کرنے کی پیشکش کی ہے۔ذرائع کے مطابق ٹک ٹاک انتظامیہ نے امید ظاہر کی ہے کہ وہ جلد پی ٹی اے کیساتھ مل کر کسی ایسے نتیجے پر پہنچ جائے گی جس سے ٹک ٹاک ایپ پاکستان میں پھر سے کام کرنا شروع کر دے۔پی ٹی اے کے ایک اعلیٰ افسر نے بھی سوشل میڈیا ایپ ٹک ٹاک کی طرف سے رابطے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے اگر ایپ انتظامیہ اپنے غیر قانونی مواد کی روک تھام کا نظام بہتر کر لے تو پی ٹی اے اسے بحال کر سکتی ہے۔
ٹک ٹاک انتظامیہ