سوات کی خوبصورت وادی کلام میں بھی کرکٹ سٹیڈیم بنے گا
پشاور(آئی این پی) خیبر پختون خوا حکومت نے سوات کی خوبصورت وادی کالام میں کرکٹ اسٹیڈیم تعمیر کرنے کی منظوری دے دی۔پشاور میں کرکٹ کے شوقین افراد کے لیے اچھی خبر سامنے آئی ہے کہ وہاں کرکٹ کو مزید فروغ دینے کے لیے وزیراعلی خیبر پختون خوا نے اسٹیڈیم تعمیر کرنے کی منظوری دے دی ہے۔ نیا اسٹیڈیم سوات کی خوبصورت وادی کالام میں تعمیر کیا جائے گا۔
وزیر اعلی خیبر پختونخوا محمود خان کے آبائی علاقے وادی کالام میں بنائے جانے والے اس کرکٹ اسٹیڈیم کو 607 ملین کی لاگت سے تعمیر کیا جائے گا۔