عاصم سلیم باجوہ معاون خصوصی برائے اطلاعات کے عہدے سے سبکدوش

عاصم سلیم باجوہ معاون خصوصی برائے اطلاعات کے عہدے سے سبکدوش

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک،نیوزایجنسیاں) چیئرمین سی پیک اتھارٹی لیفٹیننٹ جنرل (ر) عاصم سلیم باجوہ وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے اطلاعات کے اضافی عہدے سے دستبردار ہو گئے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم سے معاون خصوصی کا قلمدان واپس لینے کی درخواست کی جسے منظور کر لیا گیا۔بتایا گیا ہے کہ وزیراعظم عمران خان، معاون خصوصی عاصم سلیم باجوہ کی کارکردگی سے مطمئن تھے، انہوں نے عاصم سلیم سے کام جاری رکھنے کا کہا۔ چیئرمین سی پیک اتھارٹی لیفٹیننٹ جنرل (ر) عاصم سلیم باجوہ کے جاری کردہ ٹویٹر پیغام کے مطابق انہوں نے وزیراعظم سے معاون خصوصی کے اضافی عہدے سے دستبردار ہونے کی درخواست کی۔ واضح رہے کہ جنرل (ر) عاصم سلیم باجوہ نے اس سے قبل 3 ستمبر کو بھی اپنا استعفیٰ وزیراعظم کو پیش کیا تھا جسے اْس وقت عمران خان نے منظور نہیں کیا تھا۔ عاصم سلیم باجوہ سی پیک اتھارٹی کے چیئرمین کے طور پر کام جاری رکھیں گے۔
عاصم سلیم باجوہ 

مزید :

صفحہ اول -