فیم فرینڈز فٹبال کپ، جلو ایف سی ٹیم راونڈ 16 میں  پہنچ گئی

فیم فرینڈز فٹبال کپ، جلو ایف سی ٹیم راونڈ 16 میں  پہنچ گئی

  

لاہور(سپورٹس رپورٹر) فیم فٹ بال کلب کے زیراہتمام "فیم فرینڈز کپ 2020" کا چار دن کے وقفے کے بعد دوبارہ آغاز ہوگیا۔ گزشتہ رات کھیلے گئے میچ میں میاں عباس کے جلو فٹ بال کلب نے 1991 سیف گیمز کے گولڈ میڈلسٹ غلام سرور ٹیڈی کی ٹیم علی اصغر یونائیٹڈ کو یکطرفہ مقابلے میں 0-4 سے شکست دے کر ایونٹ کی ٹاپ 16 ٹیموں میں جگہ بنالی۔ علی اصغر یونائیٹڈگولڈ میڈلسٹ کھلاڑی کی موجودگی کے باوجودجلو ایف سی کے سامنے بے بسی کی تصویر بنی رہی۔ میچ کے پہلے 17 منٹ میں علی اصغر یونائیٹڈ کو 3گول کے خسارے کا سامنا تھا۔ دوسرے ہاف میں جلو ایف سی کو ملنے والی پنلٹی نے علی اصغر کو مزید ایک گول کی ضرب لگادی۔ میچ میں جلو ایف سی کے اسٹرائیکر عمر نے نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے دو گول اسکور کئے جبکہ منیر اور راحیل کے حصے میں ایک ایک گول آیا۔ فیم فرینڈز کپ فٹ بال ٹورنامنٹ کی آرگنائزنگ کمیٹی کے چیئرمین اور صدر فیم فٹ بال کلب ضیاء  عارف ڈوگر کے مطابق ایونٹ میں آج مزید دو میچز کھیلے جائیں گے۔ 

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -