شہباز شریف اور حمزہ شہباز کو آج احتساب عدالت میں پیش کیا جائیگا

   شہباز شریف اور حمزہ شہباز کو آج احتساب عدالت میں پیش کیا جائیگا

  

لاہور(این این آئی)پاکستان مسلم لیگ(ن)کے صدر محمدشہبازشریف اورپنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف حمزہ شہبازشریف کو آج (منگل)احتساب عدالت میں پیش کیا جائے گا۔ شہباز شریف منی لانڈرنگ کیس میں نیب کی تحویل میں ہیں جبکہ حمزہ شہباز کو کوٹ لکھپت جیل سے عدالت لایا جائے گا۔ مسلم لیگ (ن) لاہور کی قیادت نے اراکین اسمبلی، پارٹی رہنماؤں اور کارکنوں کو قیادت سے اظہار یکجہتی کیل ئے احتساب عدالت پہنچنے کی کال دی ہے۔

احتساب عدالت

مزید :

صفحہ اول -