مجرموں کی حوالگی، پاکستان برطانیہ کا معاہدے کیلئے مل کرکام کرنے پراتفاق
اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) مجرموں کی حوالگی اور واپسی کے معاملے پر پاکستان اور برطانیہ نے معاہدے کے لیے مل کر کام کرنے پر اتفاق کر لیا ہے۔ذرائع کے مطابق اس اہم معاملے پر بات چیت کیلئے برطانوی ہائی کمشنر کرسٹن ٹرنر اور مشیر برائے داخلہ واحتساب شہزاد اکبر کے درمیان ملاقات ہوئی۔اس اہم ملاقات میں باہمی دلچسپی اور داخلہ امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات میں مجرموں کی حوالگی اور واپسی کے معاملہ پر بھی غور کیا گیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ دونوں رہنماؤں نے معاہدے کو حتمی شکل دینے کے لیے تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا۔دنیا نیوز ذرائع کے مطابق شہزاد اکبر اور کسٹن ٹرنر کے درمیان ہونے والی ملاقات میں معاہدے پر مل کر کام کرنے اور بروقت عملدرآمد کے معاملہ پر بھی اتفاق ہوا۔
مجرموں کی حوالگی